COntent

```java import java.io.FileWriter; import java.io.IOException; import java.util.Scanner; public class ContentWritingTool { public static void main(String[] args) { Scanner scanner = new Scanner(System.in); System.out.println("Enter the content:"); String content = scanner.nextLine(); System.out.println("Enter the file name (with extension):"); String fileName = scanner.nextLine(); try { FileWriter writer = new FileWriter(fileName); writer.write(content); writer.close(); System.out.println("Content is written to the file."); } catch (IOException e) { System.out.println("An error occurred while writing the file."); e.printStackTrace(); } scanner.close(); } } ```

Friday 12 December 2014

How to treat a Freeze or Hanged computer




*فریز یا ہینگ ہوئے کمپیوٹر کو دوبارہ کیسے ٹھیک کریں*



اسلام و علیکم ! دوستو کیسے ہیں آپ،  آج میں آپ کوفریز یا ہینگ ہوئے کمپیوٹر کو دوبارہ ٹھیک کرنے کا طریقہ بتاوگا۔

اس سے زیادہ کمپیوٹر ہوذر کے لیا اور کیا چیز پریشان کن ہو گی کے اسکا کمپیوٹر startup ہوتے ہی freeze یا hang ہو جائے۔ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جیسا کہ defective hardware، کمپیوٹر hardware اور motherboard کے درمیان لوز کونیکشن، آپ کی hardrive کا infected  ہونا، یا ونڈوز سافٹ ویئر کا انفیکٹڈ ہونا ان کی وجوہات ہو سکتی ہیں۔
اگر آپ کا کمپیوٹر بھی  freeze یا hang ہو جائے تو گھبرائیں مت، دی گئی تجاویز پر عمل کریں انشا اللہ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

 1.اپنے سستٹم کو clean boot پر set کر کے سسٹم کو ریبوٹ کریں۔

 2. Crtl + Alt + Delete ایک ساتھ دبانے سے task manager کھل جائے گا، new task میں جا کر msconfig.exe لکھیں اور enter کریں۔

3. General Tab میں جا کر selective startup پر کلک کریں۔

4.selective startup میں جا کر load startup items کو کلیر کریں۔

 5. Services tab کو سلیکٹ کریں۔

 6.تمام  Microsoft services کو disable کریں۔

7. Ok پر کلک کریں اور جب سسٹم restart کرنے کو کہے تو ok کریں۔

8. اگر آپ کا سسٹم startup ہو جائے اور آپ windows xp یا windows vista  استعمال کر رہیں ہیں تو آپ کو algorithm divide and conquer کی سیٹنگ کو اپلائے کرنا پڑے گا، جس سے آپ کو معلوم ہو جائے گا کے کون سی Microsoft services کی وجہ سے آپ کا سسٹم فریز یا ہینگ ہو رہا ہے۔

جب آپ کا startup  کا مسئلہ حل ہو جائے تو registry میں جا کر دی گئی تبدیلیاں کرنی ہیں۔

1. Start Manu میں جا کر سرچ باکس میں Regedit لکھ کر enter کریں۔

2.اور اس ریجسٹری کو تلاش کریں،  HKEY_LOCAL_MACHINE \ SYSTEM \ CurrentControlSet۔

3.Dos کے کسی بھی duplicate یا short ورژن کو delete کرنے کے لیئے NtfsDisabled8dot3NameCreation  کو 1 پر سیٹ کریں۔

اگر آپ کا  کمپیوٹر سٹارٹ اپ کے دوران یا سٹارٹ اپ کے بعد freeze ہو جائے تو فوراٰ یہ مت سوچیں کے اسے format کرنے کی ضرورت ہے، بلکے اگر آپ کمپیوٹر  کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے تو کسی computer technician سے رابطہ کریں، بعض اوقات صرف کمپیوٹر  کو 30 منٹ کے لیئے بند کر کہ دوبارہ سٹارٹ کرنے سے بھی مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔



امید ہے کے آپ کو میرا یہ Article   پسند آیا ہو گا، اپنی رائے ضرور دیں، شکریہ۔

How to avoid Data loss





                       * اپنے کمپیوٹر کے Data کو محفوظ بنائیں*


      اسلام و علیکم ! دوستو کیسے ہیں آپ کی خدمت میں ایک اور آرٹیکل کے ساتھ حاضر ہوں۔ آج ہم کمپیوٹر کے ڈیٹا  کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے بات کریں گے۔       

Data loss کسی بھی وقت ہو سکتا ہے جب آپ اسکی توقع نہیں کر رہے ہوتے ہیں۔ جب ہم کمپیوٹر پر اپنے کام میں انتہائی مصروف ہوتے ہیں اور آپکا کمپیوٹر کسی وجہ سے اچانک Reboot ہو جائے تو ایسی صورتِ حال میں آپ اپنا قیمتی Data کو کیسے بچائیں گے آئیں دیکھتے ہیں۔۔

1. اپنے کمپیوٹر کی سیکورٹی پر ہمیشہ خاص توجہ دیں۔


اگر آپ اپنے کمپیوٹر کی سیکورٹی کے بارے میں لاپرواہی کر رہے ہیں ، تو ہوشیار ہو جائیں، کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کا قیمتی Data چوری ہو سکتا ہے۔ کسی بھی unkown user کو shared network کے ذریعے اپنے کمپیوٹر تک رسائی مت دیں۔ unknown senders کی طرف سے بھیجی گئی emails یا attachments کو کھولے بغیر delete کر دیں۔

2. Disk maintainance کا عمل کرتے رہیں۔


اپنے کمپیوٹر کی performance کو بہتر رکھنے کے لیے تقریباَ مہینہ میں ایک بار Disk defragmentation  کا عمل ضرور انجام دیں، ایسا کرنے سے fragmented data دوبارہ ترتیب میں آجائے گا، جس سے آپ کی hardrive  کی performance  میں بھی بہتری آئے گی اور data access اور data recovery  کا عمل بھی آسان ہو جائے گا۔ اسکے علاوہ  sytem cleanup کا عمل بھی وقتاَ فو وقتاَ کرتے رہیں اس سے تمام unused اور temporary files  صاف ہو جائیگی اور آپ کی hardisk  کی perfomance اپنی maximum حالت میں آجائیگی۔

3. computer failure کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔


اپنے کمپیوٹر کی صحت کے بارے میں ہمیشہ محتاط رہیں۔ جب آپ یہ محسوس کریں کے آپ کا کمپیوٹر سست ہو گیا ہے اور computer errors  بڑھ گئے ہیں، تواپنے data کا backup بنانیں میں دیر نہ کریں، hardisk checks کے عمل کووقتاَ فو وقتاَ کرتے رہیں۔  بہتر یہی ہے کے جب کمپیوٹر اپنی صحیح حالت میں ہو تو backup بنا لیں، اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو فوراََ کر لیں۔

4. ہمیشہ قابلِ بھروسہ اور authorized طریقوں پر عمل کریں۔


" اپنی disk کو پوری رات  freezer  میں رکھ دیں" ، hardisk کو "unformat" کر دیں "format/u" کی کمانڈ کے ذریعے، اگر آپ نے بھی کھبی ایسا کیا ہے تو آپ بھی بے وقوف بن گئے ہیں۔ کسی بھی ایسے عمل کو کرنے سے پہلے کسی computer expert  سے مشورہ ضرور کر لیں، ورنہ آپ کو اپنے قمیتی data سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ Disk Damages کا حل ممکن ہےاگر آپ نے  صحیح معلومات اور طریقوں پر عمل کیا ہو۔


امید ہے کے آپ کو میرا یہ Article   پسند آیا ہو گا، اپنی رائے ضرور دیں، شکریہ۔

How to make a bootable USB drive




*   USB DRIVE کو BOOTABLE  بنانے کا طریقہ  *




اسلام و علیکم دوستو ! آپ کی خدمت میں ایک اور Article کے ساتھ حاظر ہوں، آج ہم سکھیں گے کے USB Drive کو کیسے Bootable بنایا جا سکتا ہے۔

bootable  USB drive کو عام طور پر windows installation کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اسکے علاوہ    اس عمل سے hardware error اور issues کو detect کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔  اس سے ایک تو آپ کو نئی windows CD خریدنا نہیں پڑتی اور دوسرا windows installation کی وجہ سے آپ کو گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑتا ہے۔ اس عمل سے فائدہ اُٹھانے کے لیے سب سے پہلے آپ کو اپنی usb flash drive کو bootable بنانا پڑے گا۔

گھبرائیں مت ہم آپ کو اس Article میں step by step طریقہ کار بتائیں گے کے کیسے آپ یہ کام آسانی سے کر سکتے ہیں۔

1.سب سے بہلی بات۔

اس عمل کو شروع کرنے سے پہلے آپ کو یہ معلومات ہونی چاہیے کے آپ کا operating system اس عمل کو کرنے کے قابل ہے یا نہیں۔ اگر آپ کوئی پرانا operating system استعمال کر رہے ہیں تو شاہد وہ یہ کام نہ کر سکے، جدید operating systems جو windows vista کے لئیے بنے ہیں وہ اس قابل ہیں کے USB device کو boot کر سکیں۔

2. اس بات کو دیکھنے کے لیے کے آپ کا system  یہ کام کر سکتا ہے یا نہیں، اپنے سسٹم کی BIOs میں جائیں۔

3. سسٹم کے BIOs میں جانے کے لیے بہیت سے طریقے ہیں جو ہر سسٹم میں مختلف ہوتے ہیں اگر آپ کے کمپیوٹر کی manufacturing پچھلے کچھ سالوں میں ہوئی ہے تو ان میں سے کسی ایک key  کو دبا کر BIOs میں enter ہو سکتے ہیں F1, F2,DEL,ESC,یا پھر F10, تاہم  اگر آپ کا کمپیوٹر 1995سے پہلے کا ہے تو                         
  CTRL + ALT +  ESC , CTRL + ALT + ENTER اور Page up اور Page down کا استعمال کر سکتے ہیں۔

4.جب آپ اپنے سسٹم کے BIOs میں کامیابی سے داخل ہو جائیں گے تو آپ کو ایک Blue Screen نظر آئے گی، bootable device list کو چیک کریں۔ اگر آپ کو USB drive کا option نظر آئے تو اُسے پہلی position پر لے آئیں تاکہ وہ پہلی bootable device بن جائے۔

5. USB drive کو windows 7, 8 کے لیے bootable  بنانے کے لیے آپ کے سسٹم میں یہی ورژن انسٹال ہونے چاہئے۔

6. اس بات کی بھی تسلی کر لیں کے آپ کی Flash drive کم از کم   4GB کی ہو تاکہ تمام ضروری فائلیں save ہو سکیں۔  

7. USB drive کو plugin کریں اور اگر آپکی USB میں کوئی data ہے تو اُسکا backup بنا لیں، یہ اس لیے ضروری ہے کے booting کے عمل کے دوران آپ کی flashdrive  فارمیٹ ہو جائے گی۔

8. جب data backup  بنا لیں ، تو start پر کلک کریں اور سرچ باکس میں "cmd" ٹائپ کریں، ایک الگ سے windows کھل جائے گی ۔

9. اسکے بعد command line میں c:windowssystem32 ٹائپ کریں اسے آپ windows system 32 directory میں چلے جائیں گے۔

10. اگلے step  میں  diskpart ٹائپ کریں اور enter کریں، اسکے بعد دوبارہ list disk ٹائپ کر کہ enter کریں۔  diskpart command بنیادی طور پر ایک ریکوری کنسول کمانڈ ہے۔ اس کی مدد سے user  آسانی کے ساتھ disk partitions کو delete اور create کر سکتا ہے۔

11. List disk کی command ٹائپ کر کہ enter کرنے سے،  آپ کے کمپیوٹر سے منسک تمام drives سامنے  آ جائیں گی۔ 

12. اپنی usb drive کا disk number معلوم کریں، ایسا کرنے کے لیے آپ کو select disk کی command کو enter کرنا پڑے گا۔

13. اگلے مرحلے میں دی گئ تمام commands کو باری باری لکھ کر enter کریں۔

Clean

Create partition primary

select partition 1

Active

Format FS=NTFS اس command کو enter کرنے کے بعد آپ کا  سسٹم کچھ وقت لے گا۔

Assign

Exit

14. اب start manu میں جائیں اور my computer پر کلک کریں، اور دیکھیں کے کون سی drive آپکی USB اور DVD drive کو Assign ہے۔

15. اسکے بعد دوبارہ command line میں جائیں اور یہ ٹائپ کریں D:CD BOOT اور enter کریں۔

16.پھر دوبارہ CD BOOT  لکھیں اور enter کریں۔

17. آپ نے تقریباََ booting کا عمل مکمل کر لیا ہے، صرف  آپکو یہ command لکھنے کی ضرورت ہے :BOOTSECT.EXE/NT60 H یہ command صرف  usb flash drive لیٹر  کو H سے بدلنے کے لیے ہے اگر ضروری ہو تو۔

18. آخر میں windows installation DVD کے تمام contents اپنی USB drive میں کاپی کر لیں.



امید ہے کے آپ کو میرا یہ Article   پسند آیا ہو گا، اپنی رائے ضرور دیں، شکریہ۔

 

social media

Powered by Blogger.