COntent

```java import java.io.FileWriter; import java.io.IOException; import java.util.Scanner; public class ContentWritingTool { public static void main(String[] args) { Scanner scanner = new Scanner(System.in); System.out.println("Enter the content:"); String content = scanner.nextLine(); System.out.println("Enter the file name (with extension):"); String fileName = scanner.nextLine(); try { FileWriter writer = new FileWriter(fileName); writer.write(content); writer.close(); System.out.println("Content is written to the file."); } catch (IOException e) { System.out.println("An error occurred while writing the file."); e.printStackTrace(); } scanner.close(); } } ```

Friday 12 December 2014

How to protect your wireless network from hackers and intruders



*اپنے  wireless network کو hackers سے کیسے بچائیں*


اسلام و علیکم کیا حال ہیں دوستو، آج کل wireless technology کا استعمال بہت زیادہ ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اسکی security بھی ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے۔ ایسا ہی کچھ wireless internet networks کے ساتھ بھی ہے، hackers اور Wi-Fi intruders ہر وقت اس کوشش میں لگے رھتے ہیں کے وہ کسی طرح آپ کے Wi-Fi network کا password چرا کر مفت میں internet کی سہولت استعمال کریں۔ آپ کو اپنے Wi-Fi network کو محفوظ رکھنے کی ضرورت کیوں ہے، اس کی کئی وجوہات ہیں،  مثلاََ internet privacy، fast internet speed ، اور کم سے کم internet   کا بل ، آئیں ہم اس Article میں دیکھتیں ہے کے آپ اپنے Wi-Fi کو کیسے زیادہ سے زیادہ محفوظ بنا سکتے ہیں۔ 

1. اپنے Wi-Fi network کو Encrypt کریں۔


جب آپ Wi-Fi کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کا بھیجا ہوا پر قسم کا Data آسانی کے ساتھ hack ہو سکتا ہے۔ اسکا مطلب ہے کے hacker نہ صرف یہ دیکھ سکتے ہیں کے آپ کون سی website دیکھ رہیں ہیں بلکہ آپ کے پرسنل اور پروفیشنل اکاونٹس تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ Encryption ِِدراصل data اور massages کو ایسی فارم میں بھیجنا ہوتا ہے جسے صرف authorized users ہی سمجھ سکتے ہیں۔ اسکا مطلب یہ ہوا کے اگر کوئی hacker آپ کے data تک رسائی حاصل کر بھی لے تب بھی وہ اسے چرا نہیں سکتا۔

چلیں دیکھتے ہیں کے ہم یہ کام کیسے کر سکتے ہیں۔ آج کل دو قسم کے encryption standards کو استعمال کیا جاتا ہے:

1. WEP یعنی Wired Equivalent Privacy۔

2. WPA یعنی Wireless Protected Access.

WEP کے ذریعے encryption کا طریقہ پرانا ہو گیا ہے اور اسے طریقے سے کی گئی encryption کو bypass کر لیا جاتا ہے۔ WPA  زیادہ نیا طریقہ ہے مگر اس کے بھی security issues ہیں۔ coWPAtty اور Aircrack دو ایسے فری ٹولز ہیں جن کی مدد سے کوئی بھی آسانی سے WEP اورWPA کو Crack کر لیتا ہے۔  WPA2 تاہم ایک نیا standard ہے اور wireless security کے حوالے سے maximum protection دیتا ہے۔ encryption keys ہر وقت تبدیل ہونی رہتیں ہیں جس کی وجہ سے اسے hack کرنا بہیت مشکل ہو جاتا ہے۔

2.  اپنے router کے ڈیفالٹ password  کو تبدیل کریں۔


اپنے router کے ڈیفالٹ password  کو تبدیل کریں جو اکثر لوگ نہیں کرتے جس کی وجہ سے ہیکرز public databases کو استعمال کر کہ username اور password کو ہیک کر لیتے ہیں۔ اور اسطرح وہ router کی security settings کو اپنی ضرورت کے مطابق کر لیتے ہیں۔ اسلیے ہمیشہ strong passwords کا استعمال کریں۔ آپ اپنے router کے page پر جا کر Administration settings میں یہ کام کر سکتے ہیں۔

3. SSID کو تبدیل کریں۔


آپ کے نیٹ ورک SSID یا Service set identifier دراصل آپ کے wireless network کا نام ہے۔ SSID اصل میں router manufacturer اور اس کے ماڈل نمبر کا نام ہوتا ہے۔ اس کی setting کو not display this information پر رکھنے سے آپ کے router کی اضافی معلومات ہیکز کے ہاتھ لگنے سے بچ جائے گی۔

4. SSID کو broadcast نہ کریں۔


SSID کی سیٹنگ کو hide کرنے سے ناتجربہ کار ہیکرز کو اس بات کے بارے میں معلوم نہیں ہوتا کے آپ کا نیٹ ورک موجود ہے، SSID کو hide کرنا آسان ہے اور اس کی سیٹنگ  عام طور پر router کے setting page پر بنیادی سیٹنگ میں ہوتی ہے۔ تاہم windows کے نئے ورژنز میں  تمام wi-fi  networks جو رینج میں ہوں نظر آ جاتے ہیں چاہے اسکا نام ںظر نہ آئے۔ اور inSSIDer, Kismet اور Commview ایسے ٹولز ہیں جن کے ذریعے SSID کو ہیک کیا جا سکتا ہے۔

5. Guest networking کو بند رکھیں۔


اکثر routers میں یہ سیٹنگ پہلے سے بند ہوتی ہے تاہم ہو سکتا ہے آپ نے غلطی سے اسے on کر دیا ہو، guest networking دوسری لوگوں کو آپ کے نیٹ ورک تک رسائی دیتی ہے۔

6. MAC adress filter کریں۔

MAC address ان تمام devices کی پہچان کرتا ہے جو آپ کے wi-fi نیٹ ورک سے منسلک ہوتی ہیں۔
MAC adress filter کو allow کرنے سے صرف وہی devices آپ کے نیٹ ورک سے connect ہو سکتی ہیں جن کا ایڈرس آپ کے نیٹ ورک میں ہو، آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کے ایک ایک کر کہ ان تمام ایڈریسس کو manually enter کرنا ہے جسے آپ access دینا چاہتے ہوں۔ اسطرح بھی آپ ہیکرز سے بچ سکتے ہیں چاہے انہں آپ کا پاس ورڈ معلوم ہو۔ اپنے کمپیوٹر میں MAC address معلوم کرنے کے لیے command prompt میں جائیں اور ipconfig/all کی کمانڈ کا استعمال کریں۔




تو دوستو یہ تھیں کچھ techniques جن کی مدد سے آپ اپنے wireless network کو زیادہ سے زیادہ secure کر سکتے ہیں۔



    

             امید ہے کے آپ کو میرا یہ Article   پسند آیا ہو گا، اپنی رائے ضرور دیں، شکریہ۔

Posted by : Pearlian98 // 08:37
Category :

0 comments:

Post a Comment

 

social media

Powered by Blogger.